اتر پردیش میں 12سالہ لڑکی اغوا اور زیادتی کے بعد قتل
نئی دہلی،کولکتہ(نیٹ نیوز+اے ایف پی) بھارت میں ایک اور کم عمر لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ تازہ ترین واقعہ پیش اتر پردیش ک علاقے بریلی میں پیش آیا جہاں 12سال کی لڑکی کو گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا اور درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی ۔ پولیس کے مطابق جسم پر شدید تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ۔لڑکی کی ماں کا کہنا ہے بیٹی سے زیادتی کرنے والوں کو نہیں جانتی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ادھربھارتی ریاست مغربی بنگال میں 2013میں طالبہ کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزموں میں سے کولکتہ کی عدالت نے 3کو سزائے موت اور 3ملزموں کو عمر قید کی سزا دی گئی، اس واقعہ پر زبردست مظاہرے ہوئے تھے اور شرکاء نے خواتین کے تحفظ پر سوالیہ نشان اٹھایا تھا۔ پراسیکیوٹر نے بتایا یہ سنگین جرم ہے جج سانچتہ نے جب فیصلہ سنایا تو عدالت بھری ہو ئی تھی۔