• news

سندھ ہائیکورٹ میں موبائل کے ذریعے ویڈیو اور تصویر بنانے پر پابندی

کراچی (آن لائن) رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کی عمارت میں موبائل کے ذریعے ویڈیو اور تصویر بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالتی عمارت کے کوریڈور اور کمرۂ عدالت میں کسی قسم کی ویڈیو یا تصویر بنائی یا شیئر کی گئی تو کارروائی کی جائیگی۔ رجسٹرار نے اس معاملے میں میڈیا سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن