• news

معیشت درست راہ پر گامزن، کراچی آپریشن انجام تک پہنچائیں گے: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایم این اے ملک افضل کھوکھر کو ماڈل بازاروں ،ماڈل مویشی منڈیوں اور وائلڈ لائف پارکس سمیت حلقہ میںجاری ترقیاتی منصوبہ جات میں شفافیت قائم رکھنے پر شاباش دی ہے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ حکومت نے عوام کو جلد انصاف فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔سیاسی تلخیوں کو ایکشن پلان میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ۔کراچی آپریشن انجام تک جاری رہے گا ۔ معیشت صحیح راہ پر چل پڑی ہے ۔ پاکستان ہمسائیہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے ۔دریں اثناء ملک محمد افضل کھوکھر نے تبلیغی جماعت کے عمائدین کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے سنجیدہ چیلنجز درپیش ہیں ۔ملک حالت جنگ میں ہے

ای پیپر-دی نیشن