تھرپارکر میں غذائی قلت سے بیمار مزید 4بچے دم توڑ گئے
تھرپارکر (صباح نیوز+نوائے وقت نیوز)تھرپارکر میں غذائی قلت سے بیمار مزید 4 بچے دم توڑ گئے، رواں ماہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد118 ہوگئی ۔ تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہ سکا ہے ۔ طبی سہولیات کے فقدان اور بیماری کے باعث گاں رائلو رند مزید 4بچے دم توڑ گئے۔ رواں ماہ میں غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد 118 ہوگئی۔ سندھ حکومت کی جانب سے قحط متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع نہ ہو سکیں۔ دور دراز دیہات میں قائم بنیادی مرکز صحت اور ڈسپنسریوں میں ادویات کی کمی ہے ، اور میڈیکل ٹیمیں بھی دور دراز کے دیہات میں نہ پہنچ سکیں۔
تھرپارکر