• news

عزیر بلوچ کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی میں انتشار معنی خیز ہے: تحریک انصاف

اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری پر پی پی میں انتشار معنی خیز ہے سیاست کو جرائم سے پاک کرنے کا وقت آگیا۔ سیاسی مفادات کیلئے کراچی میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا گیا پیپلز پارٹی اپنی صفوں سے جرائم پیشہ افراد کو نکالے، سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز ختم کیے جائیں اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ نعےم الحق نے کہا ہے مولانا فضل الرحمن جھوٹ اور سچ کو آپس میں خلط ملط کرنے میں اپنا ثانی نہےں رکھتے، خےبر پی کے کے لوگ اور پولیس اس وقت بھی دہشت گردوں سے لڑرہے تھے جب مولانا زرداری کے ساتھ حکومت کے مزے لے رہے تھے اےک برس کے دوران کے پی میں دہشت گردی کے واقعات میں پچاس فےصد کمی ہوئی ہے، مولانا کے پی کے عوام اور پولیس کی قربانیوں کا مذاق اڑانا بند کریں۔

ای پیپر-دی نیشن