• news

عزیر بلوچ کی گرفتاری، گاجریں کھانے والوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہو گئے: شیخ رشید

لاہور (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں ہر روز ہی جمہوریت خطرے میں ہوتی ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ باریاں لینے والوں سے جان چھڑا لی جائے اور نئی قےادت کو موقع دیا جائے۔ عزیر بلوچ کی گرفتاری بڑا کام ہے اور جن لوگوں نے گاجریں کھائی ہیں انکے پیٹ میں مروڑ بھی اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی قوم خود اپنے حالات بدلنے کو تیار نہیں ۔ اگر قوم چاہے تو حکمران ایک دن میں درست سمت کا تعین کر لیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پٹرول منرل واٹر سے بھی سستا ہوگیا ہے، بد قسمتی سے پاکستانی عوام اس سے مستفید نہیں ہوسکے۔ اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جو سمری بھجوائی گئی تھی اس پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ مےرا ماننا ہے اب چوکوں اور چوراہوں مےں ہی انصاف ہوگا۔ عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا سب حکومتی منصوبے چور بازاری کے سلسلے ہیںیہ وہ جونکےں ہےں جنہےں اتارنے کےلئے کوئی بھی مےدان مےں نہےں آتا۔ مےں ایل این جی کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی کو چےلنج دےتا ہوں کہ وہ ٹی وی پر آکر مےرے ساتھ مناظرہ کرےں۔ انہوں نے کہاکہ بکنا، جھوٹ بولنا اور بَکنا جب سےاست کا شےوا بن جائے اور ملک مےں اےسی کمےونٹی موجود ہو جو صرف اپنا سوچے اور قوم کا نہ سوچے توپھر اللہ مدد کردےتا ہے ۔ پاکستانی قوم نے راحےل شرےف سے جو امےد لگائی ہے وہ غلط نہےں۔

ای پیپر-دی نیشن