دہشت گردی کے بڑے واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمشن بنایا جائے: رضا ربانی
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری نظام کا تسلسل اور اداروں کا استحکام، تمام مسائل کا حل ہے، ملک میں دہشت گردی کے بڑے واقعات کی تحقیقات کےلئے عدالتی کمشن قائم کیا جانا چاہیے۔ بدعنوانی کے خاتمے کےلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ تمام درپیش مسائل سے موثر انداز میں نمٹنے کےلئے اداروں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔ ماضی میں صدارتی نظام کا بھی تجربہ کیا گیا لیکن وہ بھی ناکام ہو گیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ بلدیاتی حکومت صوبائی معاملہ ہے اور ہر صوبے کو اس حوالے سے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔
رضا ربانی