• news

افغان چیف ایگزیکٹو 5 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے رواں ماہ پاکستان آئینگے: ذرائع

کابل (آن لائن+ سپیشل رپورٹ) افغان چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ پانچ روزہ دورے پر گزشتہ روز بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے۔ عبداﷲ عبداﷲ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ‘ وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے دونوں ملکوں کے درمیان متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ ماہ رواں کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغان چیف ایگزیکٹو کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔ ان کا دورہ فروری میں متوقع ہے۔
عبداللہ عبداللہ

ای پیپر-دی نیشن