پاکستان‘ بھارت سیکرٹری خارجہ رضامندی سے ملاقات کی تاریخ طے کررہے ہیں: عبدالباسط
نئی دہلی (کے پی آئی) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت خارجہ سیکرٹری رابطے میں ہیں اور باہمی رضامندی سے ملاقات کی تاریخ طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہناتھا کہ پٹھانکوٹ واقعے کی تحقیقات دونوں ممالک کررہے ہیں اس وقت اس سے متعلق کچھ کہنا ٹھیک نہیں ہوگا۔ انہوںنے بتایا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری مستقبل قریب میں مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہوگئے تھے اور اب باہمی رضامندی سے ملاقات کی تاریخ طے کرنے پر بات چیت ہورہی ہے۔
عبدالباسط