• news

کولمبیا،2100 حاملہ خواتین سمیت 20ہزار افراد زیکاوائرس سے متاثر

بوگوٹا (آن لائن)جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں زیکا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کی تعداد2 ہزار 1 سو سے تجاوز کر گئیں، مائکروسفیلے سے متاثرہ بچوں کی دماغی نشوونما متاثر ہو تی ہے۔کولمبیا کے نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ملک میں ’’زیکا وائرس‘‘ کے 20 ہزار2 سو 97 کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، جن میں 2 ہزار1 سو 16 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ابھی تک ایسے کسی بچے کی پیدائش رپورٹ نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن