یوکرائن نیٹو میں شامل نہیں ہوگا: سابق جرمن وزیر خارجہ
برلن (اے پی پی) جرمنی کے سابق وزیر خارجہ کلاؤس کینکل نے کہاہے کہ یو کرین نیٹو میں شامل نہیں ہوگا اور یوکرینی حکام کو ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں حالات کو معمول پر لانے کی خاطر منسک سمجھوتوں پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یوکرائن کا بحران کسی حد تک امریکہ اور یورپی اتحاد کے اقدامات کا نتیجہ ہے کیونکہ مغرب نے یوکرائن کو یہ انتخاب کرنے پر مجبور کر دیا تھا کہ وہ کس کے کیمپ میں شامل ہونا چاہتا ہے۔