ارونا چل پردیش میں صدر راج کے نفاذ پر شتروگھن سنہا کی شدید تنقید
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ناراض رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے ریاست اروناچل پردیش میں صدر راج نافذ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے مشیروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے صدر راج کے نفاذ کے خلاف فیصلہ سنایا تو یہ لوگ کیا جواب دیں گے۔