نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے 65 افراد مارے گئے متعدد گھر نذرآتش
میدوگوری (نوائے وقت رپورٹ) شمال مشرقی نائیجریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 65افراد ہلاک ہوگئے نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا فوجی ترجمان کرنل مصطفیٰ انکاس نے میڈیا کو بتایا جنگجوئوں نے میدو گوری کے نواحی علاقے میں دلوری کمیونٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ ادھر جھیل چائو کے قریب موٹر سائیکل سوار سے خو د کش حملے میں 3 افراد ہلاک ، 32 زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق جنگجو مسلح تھے، ان کے پاس بارودی مواد بھی تھا، شمال مشرقی گائوں کو نشانہ بنایا، کئی گھر جلا دیئے اور دیہاتیوں کو مجبوراًفرارہونا پڑا۔