• news

یونین کونسلوں کے ملازمین کو دی جانیوالی گرانٹ میں کٹوتی کی بجائے اضافہ کیا جائے آل پاکستان لوکل گورنمٹ ورکرز فیڈریشن

لاہور (پ ر) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری قاری تاج محمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسلوں کے ملازمین کو دی جانیوالی گرانٹ میں کی گئی کٹوتی کے غیر منصفانہ اقدام کو ختم کر کے اس میں مزید پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسلوں کی گرانٹ پہلے ہی بہت کم تھی جس کے باعث غریب ملازمین کی تنخواہیں پنشن فنڈز اور دیگر سائز اخراجات، بمشکل پورے ہو رہے تھے۔ وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری فنانس پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بار بار درخواستیں پیش کی جا چکی ہیں لیکن مقام افسوس کہ مطالبات پر غور نہیں کیا گیا۔ ان حالات میں ناگزیر ہے کہ متاثرہ ملازمین اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج پر مجبور ہوجائیں۔ اس ضمن میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن