سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے انصاف نہ ملا تو پھر سڑکوں اور چو راہوں پر فیصلہ ہوگا: خرم نواز گنڈا پور
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو پھر سڑکوں اور چوراہوں پرفیصلہ ہو گا۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی بے حسی اور بے بسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے حکمرانوں نے لاکھوں والدین اور کروڑوں بچوں و بے یقینی اور افراتفری کا شکار کر دیا ہے ،کچھ تنظیمیں سکول کھولنے اور نہ کھولنے کے اعلانات کر کے کنفیوژن کو بڑھا رہی ہیں۔