• news

پی ٹی آئی چور دروازے سے نہیں ووٹوں سے اقتدار میں آئے گی: کاشف اسماعیل

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی 161کے صدر چودھری کاشف اسماعیل نمبردار نے کہا کہ پی ٹی آئی چور دروازے سے نہیں ووٹوں سے اقتدار میں آئے گی ،عمران خان ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلا کردی ہیں۔ تحریک انصاف خاندانی سیاست کا بستر گول کرنے میدان میں اتری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن