پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام بنانے کیلئے قوم متحد ہوجائے: ادریس شاہ زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین دربار حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام بنانے کیلئے قوم کو مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے۔ اتفاق کی طاقت سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ دشمن ہمارے بچوں کو نشانہ بنا کر تعلیم کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔ ہمیں بچوں کو بہتر تعلیم دلوا کر دہشت گردی کا مقابلہ علم کے ہتھیار سے کرنا ہے۔ پاکستان کا مستقبل خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔ علما و مشائخ ملک کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے رسم شبیری نبھانے کیلئے تیار ہیں۔ علم دشمن نہیں جانتے ہمارے دین میں تعلیم کی کس قدر اہمیت ہے۔ پہلی وحی میں ہی علم حاصل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ علم دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔