• news

ایک وقت میں بہت سارے کام یا مصروفیت سے بڑھاپے کے اثرات جلد شروع ہوجاتے ہیں: طبی ماہرین

اسلام آباد (اے پی پی) ایک وقت میں بہت سارے کام یا مصروفیت سے انسان جلد بوڑھا ہو جاتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ وقت متعدد کام بیک وقت کرنے کی کوشش میں تنائو کی قیمت انسانی جسم کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے متعدد سائنسی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ تنائو سے جسمانی خلیات کو نقصان پہنچتا ہے اور عمر کی رفتار بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ ایک وقت میں ایک ہی کام کرنے پر توجہ دینی چاہئے اور اسے مکمل کرنے کے بعد کسی اور جانب توجہ مبذول کرنی چاہئے جس سے انسان کی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن