لاہور کے رہائشی اورنج لائن منصوبے کے باعث ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئے: میجر (ر) محمد
لاہور(خصوصی نامہ نگار )عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں کے ترقیاتی منصوبوں کا استقبال ڈنڈوں سے کر رہے ہیں ،لاہور کے رہائشی اورنج لائن منصوبے کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ۔تاریخی عمارات کے قدرتی حسن کو تباہ ، شہریوں کو بے گھر اور بے روزگار کیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرو اور اورنج لائن منصوبے کے متاثرین سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔