اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے جنت کے حقدار نہیں: حامد سعید کاظمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفیٰ پارٹی کے سینئر رہنما صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے جن کے حقدار نہیں جہنم کے داروغہ ہیں اسلامی نظریاسی کونسل کی رکنیت سیاسی رشوت کے طورپر دی جاتی ہے۔ نظریاتی کنسل کے ممبران کا تقرر اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔ اہل سنت کو آبادی کے تناسب سے نظریاتی کونسل میں موثر نمائندگی دی جائے۔