سٹیج ڈراموں میں کام کا کوئی ارادہ نہیں : ریشم
لاہور(کلچرل رپورٹر) ریشم نے کہا آجکل فلموں سے زیادہ ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہوں مگر سٹیج ڈراموں میں کام کر نے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ٹی وی ڈراموں میں جتنا پسند کیا جا رہا ہے وہ بھی میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں آج کل 6ڈراموں کی ریکارڈ نگ میں مصروف ہوں اور اسکے ساتھ نئے ڈراموں میں کام کر نے کے بھی معاہدے کر رہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ میں فلم انڈسڑی سے الگ نہیں ہوئی مگر زیادہ توجہ صرف ٹی وی ڈراموں پر ہی مر کوز ہے۔