• news

استاد غلام حسن شگن کی پہلی برسی کل منائی جائیگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) گوالیار گھرانے کے کلاسیکل گلوکار استاد غلام حسن شگن کی پہلی برسی کل بدھ کومنائی جائے گی۔ مرحوم کے بیٹے قادرعلی شگن اپنی رہائش گاہ 238ڈی ممدوٹ بلاک مصطفی آبادمیں قرآ ن خوانی کااہتمام کرینگے۔ استاد غلام حسن شگن 1928 میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔والد، بھائی لعل محمد بھی کلاسیکل گلوکار تھے۔تقسیم ہندوستان کے بعد ان کا خاندان لاہور آگیا۔ انکے والد نے ریڈیو پاکستان میں بطور میوزک سپر وائزر ملازمت اختیار کرلی۔استاد غلام حسن شگن نے سات برس کی عمرمیں پہلی بار لاہور میںہونیوالے ایک پروگرام میںاپنے فن کامظاہرہ کیا۔ انہوں نے 1962 میں بھارت میں ہونے والا’’سنگیت سمراٹ ایوارڈ‘‘حاصل کیا۔ پاکستان میں انہیں 1988 ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور2000 ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن