• news

بجلی کی ننگی تاریں تبدیل کرنے کا مطالبہ

مکرمی! ہم مالکان و کرایہ داران نذیر مینشن رائل پارک لاہور چیف ایگزیکٹو لیسکو اور SDO لیسکو رائل پارک لاہور کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ نذیر مینشن رائل پارک ایک کمرشل بلڈنگ ہے جس میں 12 عدد دفاتر موجو ہیں۔ نذیر مینشن کے گیٹ پر بجلی کے 12 میٹر لگے ہوئے ہیں۔ میٹروں کے اندر اور باہر جانے والی بجلی کی تاریں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔ تاروں کو لگائے جانے والے جوڑ بیشتر جگہوں پر ننگے ہیں۔ بجلی کی تاروں کا اس قدر الجھاﺅ ہے کہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ کونسی تار کہاں سے آرہی ہے اور کہاں جارہی ہے۔ ننگی تاروں اور جوڑوں کی وجہ سے اکثر بجلی خراب ہوجاتی ہے۔ ہر وقت خدشہ رہتا ہے کہ کہیں آگ نہ لگ جائے۔ ایس ڈ ی او لیسکو سب ڈویژن رائل پارک کو کئی دفعہ اطلاع دی ہے مگر ان کے کانوں پر جوں نہیں رینگی۔ ہماری ایس ڈی او لیسکو رائل پارک اور چیف ایگزیکٹو لیسکو سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ننگی تاروں کو تبدیل کرائیں تاکہ بجلی خراب نہ ہو اور آگ لگنے کا خدشہ نہ رہے۔ (چودھری صفدر علی بندیشہ و دیگر، 8 نذیر مینشن رائل پارک، لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن