متاثرین اورنج ٹرین موڑ سمن آباد لاہور کی وزیراعلیٰ سے اپیل
مکرمی! اورنج ٹرین کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے جہاں PTD، PTO، PT-1 رجسٹری والی جگہیں/ اراضی حاصل کی گئی ہے وہاں محکمہ اوقاف کی طرف سے مختلف شہریوں کو لیز پر کرایہ کے عوض مکانات/ دکانیں بھی دی گئی تھیں اور وہ بھی حکومت پنجاب کے ٹرین منصوبہ کے لئے حکومت کو درکار ہیں اور مذکورہ مکانات/ دکانوں کے رہائشی/ کاروباری حضرات بھی پریشان ہیں کہ حکومت پنجاب PTD، PTO، PT-1 اور رجسٹری والی اراضی کے مالکان کو معاوضہ ادا کرنے کی بات تو کررہی ہے لیکن محکمہ اوقاف کے کرایہ داروں/ لیز ہولڈرز جن کی کم از کم 50 سال کی لیز باقی ہے، کے بارے اب تک کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ اُن کو کتنی رقم ادا کی جائے گی اور محکمہ اوقاف متبادل گھر/ دکان بقیہ لیز پوری کرنے کے لئے کیا اقدامات کررہا ہے۔ ہماری حکومت پنجاب ٹرین منصوبہ اتھارٹیز اور محکمہ اوقاف سے اپیل ہے کہ ہم متاثرین اوقاف کے لئے بھی مالی امداد اور متبادل جگہ کا بندوبست کیا جائے۔ (محمد عامر اور متاثرین اورنج ٹرین، عالی مسجد، لاہور)