کامونکے، بھکر میں بیوہ اور لڑکے سے زیادتی، لڑکی نے کوشش ناکام بنا دی
کامونکے + بھکر (نامہ نگاران) کامونکے، بھکر میں بیوہ خاتون اور لڑکے سے زیادتی، ایک لڑکی نے شور مچا کر عزت بچا لی۔ لاہور کی بیوہ خاتون فرزانی بی بی گذشتہ روز سلے کپڑے نئی آبادی ایمن آباد کے اعجاز کو دینے آئی جس نے ساتھی کی مدد سے زیادتی کر ڈالی۔ ملکے کی (ا) لومڑا کے اوباش سرفراز ڈوگر نے رات کو اس کے گھر گھس کر زیادتی کی کوشش کی تاہم اس کے شور پر ملزم فرار ہوگیا۔علاوہ ازیں بھکر میں محلہ بہار شاہ کے اشرف نے درخواست گزاری میرا بیٹا رضوان بعمر 15 سال صبح منڈی میں مزدوری کیلئے گیا تو ملزم علی نے اس کے اس کے ساتھ زبردستی کررہا تھا۔