• news

لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر الیکشن کمشن کو نوٹس جاری

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین فروری تک جواب طلب کرلیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دائر عوامی تحریک کی درخواست سمیت تین درخواستوں پر کیس کی سماعت کی ۔ عدالت میں دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس آئین کے خلاف ہے۔ درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد نوٹس جاری کرکے الیکشن کمشن سے تین فروری تک جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن