• news

میکسیکو: سالگرہ تقریب کے دوران فائرنگ، 2 بچوں سمیت 9 ہلاک

اکاپولکو (اے ایف پی) میکسیکو کی ریاست گیوریو میں لڑکے کی 15 ویں سالگرہ تقریب کے دوران فائرنگ سے 9 افراد مارے گئے ان میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ عمریں نہیں بتائی گئیں جبکہ دیگر قتل ہونیوالوں کی عمریں 18 سے 50 برس کے دوران بتائی جاتی ہیں۔ ادھر کیوکا ڈی کٹیلان میونسپلٹی کی حدود میں مسلح افراد نے جوڑے پر فائرنگ کردی جس سے خاتون ماری گئی۔ فوری طور پر دونوں واقعات کی وجوہ معلوم نہیں ہوسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن