مختصر خبریں
٭ سعودی عرب :فلسطینی شاعر کی سزائے موت آٹھ سال قید اور 800 کوڑوں میں تبدیل٭حالات بے قابو ہو سکتے ہیں، عالمی برادری پناہ گزینوں کیلئے مزید امداد دے:شاہ اردن ٭بھارتی خفیہ اداروں کاداعش کے غیر ملکیوں پر حملوں کی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ ٭فرانس اور بیلجیئم کا دہشتگردی کیخلاف سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق٭دبئی میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پرگاڑی ضبط کرنے کا حکم ٭ امریکہ نے کوکین فروخت کرنے کے الزام میں حزب اللہ کے کئی ارکان کو گرفتار کر لئے٭سعودی عرب ٹویٹر پر دہشتگردوں کی رہائی کی اپیل کرنیوالے شخص کو10برس قید٭سابق ایرانی صدر رفسنجانی نے حکومت کو سول نافرمانی کی دھمکی دیدی٭روس کا جوابی اقدام، 5امریکی اہلکاروں کے سفر پر پابندی لگا دی ٭سعودی عرب : ایتھوپین شہری سمیت 2 افراد کے سر قلم ٭مڈغاسکر : جھڑپیں، مویشی چوروں سمیت 13 ہلاک ٭چین میں برفباری، ایک لاکھ مسافر ریلوے سٹیشنوں پر پھنس گئے٭زکا وائرس کی وجہ سے ٹاٹا کی گاڑی کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ٭پیدائش سے قبل بچے کی جنس جاننا لازم ہونا چاہئے : بھارتی وزیر ۔