• news

پاکپتن:شرپسندوں نے واپڈا کا مین ٹاور گرا دیا، کئی علاقوں میں بجلی معطل رہی

پاکپتن (نامہ نگار)شرپسندوں نے واپڈا کے مین ٹاور کے نٹ بولٹ کھول دیئے جس کے باعث ٹاور گرنے سے گریڈ سٹیشن کو بجلی کی سپلائی بند ہو گئی اور کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، ایس ڈی او کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گائوں65/EB کے قریب نامعلوم شر پسندوں نے واپڈا کے گریڈ کو جا نے والی 132/KV لائن کے ٹاور کے چار Coupingپلیٹس اور نٹ بولٹ وغیرہ ملزمان کھول کر لے گئے جس کے باعث ٹاور گرگیا ۔ٹاور گرنے سے واپڈا گریڈا کو مین بجلی کی سپلائی بند ہو گئی جس سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، واپڈا اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد علاقے کو بجلی بحال کردی، مین سپلائی بند ہونے اور ٹاور گرنے کی وجہ سے واپڈا کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔ پولیس نے ایس ڈی اوواپڈا رائے اللہ یار کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن