• news

کراچی: رینجرز نے شاہد حامد قتل کیس کے ایک اور ملزم کو پکڑ لیا، 90 روزہ ریمانڈ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم منہاج عرف اطہرکا تعلق ایک بدنام عسکری ونگ سے ہے۔ ملزم نے شاہد حامد سمیت ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کا انسداد دہشتگردی عدالت نے رینجرز کو 90 روز کا ریمانڈ دیدیا۔ واضح رہے کہ شاہد حامد قتل کیس میں صولت مرزا کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن