کراچی: بنک ڈکیتی کرنیوالا پولیس کو 3 لاکھ روپے رشوت دیکر چھوٹ گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے واٹر پمپ میں بنک ڈکیتی کرنے والا ملزم 3 لاکھ روپے دے کر رہا ہو گیا۔ یہ انکشاف دوبارہ گرفتاری پر ملزم نعمت اللہ نے کیا۔ اس نے 4 ساتھیوں سمیت بنک سے 80 لاکھ روپے لوٹے۔ انویسٹی گیشن انچارج شکیل نے 3 لاکھ لے کر کیس بدل دیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ رشوت دے کر بری ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنکوں سے لوٹ مار کر کے کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ کی جاتی تھی۔