• news

پی آئی اے ملازمین کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم کیخلاف درج ہونا چاہئے شریف برادران قومی ائرلائن کو اونے پونے داموں خرید رہے ہیں: اعتزاز احسن

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنا پرانی عادت ہے، قومی ایئرلائن کے ملازمین کے قتل کا مقدمہ نواز شریف پر درج ہونا چاہئے، قومی ایئرلائن کو نقصان جبکہ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کو فائدہ دیا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف برادران پی آئی اے کو اونے پونے داموں خرید رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن