• news

 نرسنگ سکول بدین میں اڑھائی کروڑ کی کرپشن کا انکشاف، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا

بدین (آن لائن) اینٹی کرپشن سرکل آفیسر سید ساجد منیر شاہ نے نرسنگ سکول بدین پر چھاپہ مارکر ریکارڈ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ سرکل آفیسر کے مطابق سول ہسپتال بدین کے ریکارڈ کی چھان بین سے ڈھائی کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ پرنسپل مسرت شاہین کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا کہ جبکہ سول سرجن بدین ڈاکٹر کوثر صوبائی وزیر سکندر مندھروکے بھائی کو بھی طلب کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن