گیس پائپ لائن منصوبہ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی 2 روزہ دورے پر پرسوںایران جائیں گے
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر مذاکرات کیلئے 6 فروری سے ایران کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی وزیر پٹرولیم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے انکے دورے کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی وزیر نے اس سلسلے میں وزیراعظم سے گائیڈ لائن بھی لے لی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا ممکنہ دورہ کے دوران اہم پیشرفت اور مذاکرات میں خاطر خواہ کامیابی کا امکان ہے۔