• news
  • image

اسرائیل فوج نے حملہ آور قرار دے کر مزید 3 فلسطینی شہید کردئیے

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این+ رائٹرز) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے حملہ آور قرار دیکر مزید 3 فلسطینی شہید کر دئیے، پولیس ترجمان نے الزام لگایا تینوں نے چاقو کے وار اور فائرنگ کر کے ملٹری پولیس کی 2 خواتین اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔ امریکہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاہدین کی جانب سے مبینہ کھودی گئی سرنگوں کی تلاش اور انہیں تباہ کرنے میں معاونت کے لیے اسرائیل کو 100 ملین ڈالر کی رقم اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ معاہدے کے تحت امریکہ اسرائیل کو زیرزمین سرنگوں کی تلاش کے لیے استعمال ہونے والے 14 ہزار 500 گائیڈ سسٹم بھی فراہم کرے گا اس کے علاوہ "جی پی ایس" نامی "ایم کے 84 ، ایم کے 83 اور ایم کے 82 " نامی 700 سسٹم فراہم کرے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سلامتی کا خیال رکھنا واشنگٹن کی ذمہ داری ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے شعبہ پولیٹیکل سکیورٹی کے سربراہ عاموس گیلاد کا ایک بیان بھی نقل کیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی حکومت تل بیب کو غزہ میں سرنگوں کی نشاندہی اور ان کی مسماری کی معاونت کے لیے تیار ہے۔ پینٹاگون نے اس مقصد کے لیے ایک سو ملین ڈالر کی رقم اور بھاری مقدار میں جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر حملے میں زخمی اسرائیلی پولیس اہلکار چل بسی ۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن