کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی
لاہور(نمائندہ خصوصی ) متحدہ عرب امارات میںجاری پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی۔اسلام آباد یونائٹیڈ نے 7وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنائے ۔ کپتان مصباح الحق 41‘آندرے رسل 35رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد نواز نے 13رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔لیوک رائٹ 86رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔عمران خالد نے 20رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں ۔