• news

سپر لیگ کو کرپشن سے پاک رکھنا کرتا دھرتاو¿ں کیلئے چیلنج ہوگا :بی بی سی

لندن (بی بی سی رپورٹ )پاکستان سپر لیگ دو بار التوا کا شکار ہونے کے بعد بلاآخرحقیقت کا روپ دھارنے میں کامیاب ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور لیگ کے کرتا دھرتاو¿ں کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہوگا کہ وہ پاکستان کی اس پہلی لیگ کو کسی بھی طرح متنازع نہ بننے دیں کیونکہ پاکستانی کرکٹ اب کرپشن کے کسی بھی تنازعے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ ماسٹرز چیمپئنز لیگ شائقین کو اپنی جانب متوجہ نہیں کر سکی ہے، ان حالات میں پاکستان سپر لیگ میں تماشائیوں کی غیرمعمولی دلچسپی بھی منتظمین کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگی کیونکہ اس میں اکثریت پاکستانی کرکٹرز کی ہے اور چند ہی بڑے غیر ملکی نام اس میں شامل ہیں۔اصل امتحان فرنچائزز کا ہوگا کہ وہ یہ خسارہ کیسے اور کب تک برداشت کر سکیں گی۔ کیونکہ اس لیگ کے لیے ٹی وی کے نشریاتی حقوق کا کوئی بڑا معاہدہ نہیں ہو سکا جس سے ان پانچ فرنچائزز کو بڑی رقم مل سکے۔پاکستان سپر لیگ کا ایک اور بڑا چیلنج دبئی اور شارجہ کے میدانوں کا تماشائیوں سے بھرنا ہے

ای پیپر-دی نیشن