ایڈمرل ذکااللہ کی مصری نیوی کے کمانڈر اِن چیف سے ملاقات ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
قاہرہ (آن لائن)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ کی مصری نیوی کے کمانڈر اِن چیف ریئر ایڈمرل اسامہ مونیئرمحمدرابی سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ کی آمد پر مصرکی نیوی کے کمانڈر اِن چیف ریئر ایڈمرل اسامہ مونیئرمحمد رابی نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو اعزازی سلامی پیش کی گئی۔ اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران ایڈمرل ذکااللہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پائے جانے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جس میں کمبائنڈ میری ٹائم کمپین پلان میں شمولیت اور بحری قزاقی کو روکنے کے آپریشنز شامل ہیں میںپاکستان کے عزم او ر کار کردگی پر روشنی ڈالی۔ قبل ازیں، پاک بحریہ کے سربراہ نے گمنام سیلر کے مقبرے کا دورہ کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔