مقبوضہ کشمیر: بانڈی پورہ میں جھڑپ، بھارتی فوج کا لشکر طیبہ کے 3 مجاہد شہید کرنے کا دعویٰ
سرینگر (آن لائن+اے این این+ نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پور میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جھڑپ میں 3 مجاہد شہید کرنے، مجاہدین کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوجی ترجمان نے الزام لگایا تعلق لشکر طیبہ تھا۔ جھڑپ کے بعد علاقے میں تشدد بھڑک اٹھا اور ہزاروں مشتعل افراد نے احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ بھارتی فوج کے وحشیانہ لاٹھی چارج اور فائرنگ سے 20 نوجوان زخمی ہو گئے اور درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حریت رہنما محمد یاسین عطائی، بشیر احمد بٹ، سید امتیاز حیدر اور محمد یوسف بٹ انکے خلاف قائم جھوٹے مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بڈگام کی عدالت میں پیش ہوئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جج نے پولیس کو مقدمے کے گواہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14مارچ تک ملتوی کردی۔ سرکاری ملازمین کے اتحاد ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 13فروری بروز ہفتہ کو جموں میں راج بھون کے سامنے احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔