• news

وفاقی تعلیمی اداروں میں اساتذہ مستقل کرکے تنخواہیں بڑھائی جائیں: قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ نے سول سرونٹ ترمیمی بل 2015ء اکثریت رائے سے منظور کرلیا ہے کمیٹی نے وفاقی تعلیمی اداروں میں ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرانے اور ان کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش کی ہے سی ڈی اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ وزارت داخلہ کے نوٹس کے بعد گھروں میں قائم 352 سکولوںاور کالجز کیخلاف کارروائی موخر کردی گئی ہے تاہم رہائشی علاقوں میںقائم سفارتخانے اور دفاتر خالی کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں ہوا۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ بل کا تعلق اختیارات کی منتقلی کے دوران صوبوں کو وفاقی ملازمین کی منتقلی سے ہے اس بل کے تحت چھ ہزار وفاقی ملازمین صوبائی حکومت کے مستقل ملازمین بن جائینگے۔ پی اے سی کی کمیٹی نے 60000 سے 70000 ملازمین کو مستقل کیا جس کیخلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ملازمین کو کس طرح مستقل کیا گیا۔ کمیٹی میں ریکارڈ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ گیارہ سو ڈیلی ویجز ملازمین کو وزارت کیڈ ٹشو پیپرز کی طرح استعمال کرکے پھینکنا چاہتی ہے کمیٹی کے لئے ان ملازمین کو فارغ کرنا قابل قبول نہیں، ڈیلی ویجز ٹیچرز کو ریگولرائز کرنا پڑے گا جس پر معاملہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن