• news

تھر میں بھوک اور امراض سے مزید 2 بچے چل بسے

مٹھی (نامہ نگار) تھر میں جمعرات کے دن بھی مزید دو بچے مختلف امراض کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سول ہسپتال مٹھی میں دوران علاج نزاکت ولد سہراب چل بسے جب کہ گائوں کھارو بجیر کے رہائشی علم الدین بجیر کی ڈیڑھ سال کی بچی کو مٹھی سے حیدرآباد روانہ کردیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی اور اسی طرح جنوری سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 132 ہوچکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن