• news

شاہد ذوالفقار نندی پور پلانٹ کے سی ای او مقرر ایم ڈی طارق بھٹی کو ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) ایم ڈی نندی پور پلانٹ طارق بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے شاہد ذوالفقار خان کو چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کر دیا ہے۔ شاہد ذوالفقار خان کی تنخواہ اور مراعات 20 لاکھ روپے سے زائد مقرر ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ شاہد ذوالفقار خان کی قانونی طریقے سے تقرری کی گئی ہے۔ شاہد ذوالفقار خان کو انرجی سیکٹر کا 30 سالہ تجربہ حاصل ہے۔شاہد ذوالفقار مڈل ایسٹ، سری لنکا اور پاکستان کے پاور سیکٹرز میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ نندی پور پاور جنریشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے لئے 31 افراد نے درخواستیں دی تھیں جس میں سے 8 کو شارٹ لسٹ کیا گیا ان میں سے تین نام منتخب کئے گئے تھے جن میں شاہد ذوالفقار پہلے نمبر پر تھے جس پر انہیں اس عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن