ندیم بیگ ”دیوانہ“ کے نام سے البم کی تیاری میں مصروف
لاہور(کلچرل رپورٹر) ہدایتکار ندیم بیگ بھی گلوکاری شروع کرتے ہوئے ”دیوانہ “ کے نام سے البم ریکارڈ کر رہے ہیںجس کے شاعر ناصر علی ناصر مرحوم اور موسیقار فدا حسین پومی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ البم ناصر علی ناصر مرحوم کو ٹریبوٹ پیش کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس میں ان کے لکھے نو گانے ہیں جن کے ویڈیو بھی تیار کئے جائیں گے۔