طاہر نوشاد کے گانے ماں کی شان کی دھوم
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف کامیڈین طاہر نوشاد کے بطور گلوکار ماں کی شان پر گانے کی دھوم مچ گئی ہے ۔ا نہوں نے بتایا کہ گلوکار ہی بننا چاہتا تھا مگر اداکاری میں آگیا ۔ اداکاری میں مصروفیت کے باعث اس پر توجہ نہ دے سکا ، البتہ نجی تقاریب اور سٹیج ڈراموں میں اس شوق کو کسی حد تک پورا کرتا رہا۔ میرے سنیئرز ببوبرال،مستانہ اور امان اللہ نے کہا کہ مجھے گلوکاری کرنی چاہئے۔ دوست واحباب کے اصرار پر بطور گلوکار البم کےلئے پہلا گیت ماں کی شان کےلئے ریکارڈ کروایا جس کی ویڈیو بھی شوٹ کی گئی اور ان دنوں پوسٹ پروڈکشن کے آخری مراحل میں ہے۔
اس گانے کی آڈیو ویڈیو ریلیز ہونے سے پہلے مقبول ہوگئی ہے۔ا س حوالے سے کامیڈی کنگ امان اللہ سمیت دیگر کئی معروف شخصیات کی مبارکباد کی کالز بھی آچکی ہیں۔ طاہر نوشاد نے کہا کہ اس گانے کا ویڈیو آئندہ تین چار روز تک لانچ کردیا جائے گا جس کے بعد باقی سات گانوں کے بھی ویڈیو بنائے جائیں گے۔