گیارہ سو ڈیلی ویجز اساتذہ اور لیکچررز مستقل کئے جائینگے: قائمہ کمیٹی
اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر طلحہ محمود نے کی اجلاس میں سینیٹر کامل علی آغا، جمال دینی اور دیگر نے شرکت کی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا یہ اجلاس اساتذہ کو مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے کے حوالے سے ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری احتساب سیکرٹری کیڈ اور دیگر بھی شامل تھے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیلی ویجز اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک ماہ میں سیکرٹری احتساب اور سیکرٹری کیڈ دو ٹوک پالیسی لائیں گے جس کے تحت گیارہ سو ڈیلی ویجز اساتذہ اور لیکچررز کو مستقبل بنیادوں پر تعینات کیا جائیگا سیکرٹری کیڈ نے 16نومبر سے 31جنوری تک اساتذہ کی تنخواہیں دینے کا یقین دلایا۔