• news

پنجاب یونیورسٹی کے گارڈز نے طالبات میں آیات پر مبنی پمفلٹ تقسیم کرنے والی لڑکی کو پکڑ لیا، تحقیقات کے بعد والدہ کے حوالے

لاہور (نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز نے یونیورسٹی کی طالبات میں قرآنی آیات پر مبنی پمفلٹ اور کتابچے تقسیم کرنے والی لڑکی کو بھی پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد لڑکی کو والدہ کے حوالے کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم اے اسلامیات کی پرائیویٹ طالبہ سمیرا عروج پنجاب یونیورسٹی کے پوسٹ گریجوایٹ بلاک میں گرلز کینٹین میں طالبات میں بلامعاوضہ قرآنی آیات پر مبنی کتابچے اور پمفلٹ تقسیم کر رہی تھی کہ سکیورٹی گارڈز نے اسے پکڑ کر مسلم ٹائون پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے لڑکی سے تحقیقات کے بعد اسے اس کی والدہ کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی یونیورسٹی میں بغیر اجازت طالبات میں مختلف قرآنی آیات کے پمفلٹ تقسیم کر رہی تھی۔ وہ ایم اے اسلامیات کی پرائیویٹ طالبہ تھی۔ اس کے والد کا انتقال ہو چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن