• news

تھر: مزید 5 بچے دم توڑ گئے

تھرپارکر (نامہ نگار) تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کومزید 5 بچے دم توڑ گئے۔ رواں برس ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔ مٹھی کے سول ہسپتال میں مختلف بیماریوں کا شکار مزید 3 جبکہ چھاچھرومیں 2 بچے دم توڑ گئے۔ دم توڑنے والے بچوں میں 8 اور 15 ماہ کی دو بچیاں جبکہ 23،7 اور 4 ماہ کے3 بچے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مٹھی سول ہسپتال ، چھاچھرو اور اسلام کوٹ کے ہسپتالوں اب بھی 50 کے قریب بچے زیرعلاج ہیں جبکہ 5 بچوں کو حیدر آباد ریفرکردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے ہم نے تھر کا نقشہ تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور اب تھر کا تذکرہ واشنگٹن میں بھی ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن