• news

مری کا قدرتی حسن بحال کرنیکی ہدایت فنکاروں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا: وزیراعظم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے مال روڈ مری کی خوبصورتی کی بحالی کی تجاویز منظور کر لیں۔ وزیراعظم نے بتال تا پنڈی پوائنٹ کیبل کا منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے فن و ثقافت کی ترویج کیلئے قومی پالیسی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے مری کا قدرتی حسن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مری میں سیاحت کے فروغ کیلئے سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں میں پارکنگ، ہسپتال اور مال روڈ کی توسیع کا کام شامل ہے۔ منصوبوں کی جلد تکمیل سے مقامی افراد اور سیاح مستفید ہونگے۔ فلمی صنعت کی بحالی ضروری ہے۔ فنکاروں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ آرٹ، ادب اور فنکاروں کیلئے جامع قومی پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن