’’ملزموں کی پشت پناہی‘‘ نیب نے اپنے لاہور کے افسر کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد (آئی این پی+نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملزموں کی پشت پناہی کرنے کے الزام میں اپنے لاہور کے افسر فراز حامد کو گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور کے افسر فراز حامد کو چوہدری محمد رمضان ایڈووکیٹ تاندلیانوالہ انکوائری کیس میں گرفتار کیا گیا، چوہدری رمضان اور محمد اکرم نیب کے نام پر لوگوں سے رشوت لینے کے کیس میں گرفتار ہیں۔ نیب کا گرفتار افسر فراز حامد ملزموں سے رشوت میں حصہ لیتا تھا۔