یوم یکجہتی کشمیر پر ریلیوں کی جھلکیاں
فرخ سعید خواجہ
٭مسلم لیگ (ن) کی ریلی میں ممبران پنجاب اسمبلی وحید گل، رمضان صدیق بھٹی کے حامی ان کو کندھوں پر اٹھائے ہوئے تھے۔٭کارکنوں نے پارٹی قائدین کے ساتھ ’’سیلفی‘‘ بنانے کا سلسلہ ریلی کے آغاز سے اختتام تک جاری رکھا۔
٭مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیلفی بنوانے کی آڑ میں جیب کترے کی فنکاری کا نشانہ بن گئے۔
٭مسلم لیگ (ن) کی خواتین رہنمائوں تنویر چودھری، غزالہ نصرت بیگ، مسز ملک اور راحت افزا کے ساتھ خواتین کارکنوں کی کثیر تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔
٭خواجہ احمد حسان وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی دی گئی اسائنمنٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے ریلی میں شرکت نہ کر سکے۔
٭مال روڈ پر مسلم لیگ (ن) ،پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کے کیمپ ساتھ ساتھ اور آمنے سامنے لگے ہوئے تھے تاہم آج کے دن کی خوبصورتی یہ تھی کہ ان میں ایک جیسے نغمے گونج رہے تھے۔
٭خاکسار تحریک کے کارکن صدر لاہور ڈویژن چوہدری غلام مصطفی جٹ اور منور لودھی کی قیادت میں اسمبلی ہال چوک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رہے۔
٭پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی، زاہد ذوالفقار، رانا اشعر اور سلیم مغل نے پیپلزپارٹی کے کیمپ میں اظہار خیال کیا۔
٭مسلم کانفرنس کے مرزا صادق جرال کی قیادت میں کشمیریوں کے کیمپ میں خاصی رونق رہی۔
٭مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر لاہو ر چیپٹر کے صدر راجہ شہزاد، عامر جرال اور عثمان تنویر بٹ کی نعرے بازی لو گوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
جھلکیاں